اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )عمران خان نے مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں، مریم بے چاری کے پاس جائیداد نہیں وہ بے چاری دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی ۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف قوم تو محنت کر رہی ہے تم پیسا چوری کرکے باہر لے جاتے ہو، آپ نے کبھی ایسے لیڈر کے ساتھ نہیں جانا جو بیرون ملک مانگنے جائیں۔
قبل ازیں سرگودھا جلسے سے خطاب کےد وران سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے مریم نوازپر تنقید کے نشتر برسائے اور مخالفین کو کی حکومتی پالیسیوں پر کو آڑھے ہاتھوں لیا ۔ سرگودھا جلسے میں عوام کو خطاب کے دوران عمران خان نے ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا ایک پرانا ویڈیو کلپ چلایا جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ، اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہائے اللہ ، کوئی پراپرٹی کدھر سے آئے گی ، مجھے احساس پروگرام میں ڈال دو ،میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے ۔ سابق وزیراعظم کے ’’ ہائے اللہ ‘‘ کے الفاظ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہے ہے ایک صارف نے لکھا کہ ’’ مرشد اچھا مذاق کر لیتے ہیں جبکہ ایک اور صارف ’بے روزگار ‘ نے اسے تقریر کا بہترین حصہ قرار دیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں صرف انصاف قائم کردیں تو ملک ترقی یافتہ بن جائیگا،جب تک ہم طاقتوار ڈاکؤوں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے یہ بھول جائیں کہ کوئی بھی ملک کو اوپر اٹھا سکتا ہے،سندھ اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، ایک کیس سے نکلتا ہے اس پر دوسرا ڈال دیا جاتا ہے، قرضے بڑھ رہے ہیں،یہ ملک کو اندھیرے کی طرف لیکر جارہے ہیں، ایک ہی راستہ ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیں،چیری بلاسم اور جو تمہارے پیچھے ہیں سن لو،
جتنا تم مجھے ڈرانے، دبانے کی کوشش کرو گے میں اتنا ہی مقابلہ کرونگا،گھبرا کر پیچھے ہٹنے والا نہیں، ایک کال دوں گا تمہیں اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، کال کے میں قریب پہنچنے جا رہا ہوں،شفاف الیکشن ہو گا تو ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، سیاسی استحکام ہو گا
تو ملکی معیشت ٹھیک ہو گی۔سرکٹ ہاؤس میں وکلا ء کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خاص وجہ سے آپ کے پاس آیا ہوں،آپ ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ ہم انصاف کی بالا دستی چاہتے ہیں کیونکہ جنگل کے قانون میں آئین کے بجائے طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے،
ہم چاہتے ہیں کہ امیر غریب سب کیلئے ایک قانون ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے ایک ”فیکٹس آئی پینل“کے نام سے ایک پینل بنایا کہ وہ دیکھیں کہ غریب ممالک میں فاصلہ کیوں بڑھتا جا رہا ہے،
اس پینل کے مطابق 1700 ارب ڈالر غریب ممالک سے چوری کر کے باہر کے ممالک میں بھیجے جاتے ہیں جہاں لندن میں فلیٹس اور محل خریدے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاک 1500 سال قبل میرے عظیم لیڈر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم سے پہلی امتیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ ان کا امیر کیلئے الگ قانون تھا اور غریب کیلئے الگ قانون تھا۔