اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )چیئر مین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ٹیلی تھون کی ٹرانسمیشن میں 5ارب سے زائد روپے عطیات دینے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس میں نصف رقم 2.3ارب روپے جمع ہو چکے ہیں
اس پر وہ پاکستانیوں کا شکرگزار ہیں ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی ٹیلی تھون میںعوام کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے اعلان کردہ 500 کروڑروپے میں سے ابھی تک صرف چند لاکھ ہی اکھٹے ہو پائے ہیں ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں ایک صحافی ہیں ، مرتضیٰ علی شاہ ، انہوں نے جب ٹیلی تھون میں کال کرنے والے ایک شخص جس نے چند لاکھ پائونڈ کا اعلان کیاتھا، ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی انہوں نے پیسے دینے کی نیت کی ہے ، ارادہ نہیں کیا۔ہم نے بھی سٹیٹ بینک سے پتہ کروایا ہے وہاں سے بھی معلوم ہوا ہے کہ ابھی صرف چند لاکھ روپے ہی آئے ہیں ۔دوسری جانببلوچستان حکومت کے سیلاب زدگان فنڈز میں اب تک صرف 24لاکھ روپے جمع ہوسکے۔ملک میں مون سون بارشوں نے ملک کے چاروں صوبوں میں تباہی مچا دی ہے اور صوبہ بلوچستان بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں رہا۔سیلابی ریلوں اور دیگر واقعات میں صوبے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے 21 اگست کوصوبے کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈ قائم کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کے سیلاب زدگان فنڈز میں اب تک صرف 24لاکھ روپے جمع ہوسکے۔