جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

7ماہ میں بجلی صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 560ارب روپے وصول کیے گئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس سال بجلی صارفین سے کھربوں روپے وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق نیپرا دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ 2022کے پہلے 7ماہ میں بجلی صارفین پر بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 560ارب روپے نکلوائے گئے، جنوری میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں

بجلی 5روپے 94پیسے، فروری میں 4روپے 25پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔2ماہ میں صارفین سے 150ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی گئیں، مارچ میں بجلی 2روپے 86پیسے، اپریل میں 3روپے 99پیسے ،مئی میں 7روپے 90پیسے اور جون میں سب سے زیادہ 9روپے 89پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی، جولائی کیلیے بجلی 4.34روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری ہو چکی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، اس ضمن میں منسٹری آف انرجی پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے تحت 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…