اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ میں بڑے ادب کیساتھ کھڑے ہو کر 2 دفعہ مونس الہٰی کو سلام کیا تھا لیکن انہوں نے میرے سلام کا کوئی جواب نہیں دیا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں چودھری سالک سے سوال پوچھا گیا کہ چودھری برادران کے مابین سلام دعا ختم ہو گئی ہے ؟ کیا آپ کی مونس الہٰی کیساتھ دعا سلام ختم ہو چکی ہے ۔ ؟ اس کے جواب میں وفاقی وزیر سالک حسین کا کہنا تھا کہ میرے مونس الہٰی سے ایک بار ملاقات ہوئی ہے اور میں نے انہیں بڑے ادب کیساتھ کھڑے ہو کر 2 بار سلام کیا لیکن انہوں نے میرے سلام کا کوئی جواب نہیں دیا ۔
میں نے بڑے ادب کے ساتھ کھڑے ہو کر دو دفعہ مونس الہی کو سلام کیا مگر انھوں نے جواب نہیں دیا ۔ چوہدری سالک حسین pic.twitter.com/VWUX6Oqxdj
— Rizwan Jarral (@JarralRiz) September 3, 2022