بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی حقیقی آزادی کے لئے زلفی بخاری نے گوروں سے آزاد ہونے کا فیصلہ کر لیا، برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے قریبی دوست اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے برطانوی شہریت ترک کر دی۔زلفی بخاری نے برطانوی ہوم آفس کی تصدیقی دستاویزات میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب میں صرف پاکستانی شہری ہوں، میرے پاسپورٹ پر کوئی اور ویزا نہیں،

اب کہیں نہیں جا سکتا، جینا مرنا پاکستان میں ہے، اب عمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی جدو جہد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا تھا حکومت کے خاتمے پر پاکستان چھوڑ کر بھاگوں گا، مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، پاکستانی ہو اور پاکستانی رہوں گا، میں برطانیہ میں پیدا ہوا، پورا خاندان وہاں ہے، برطانیہ میں کاروبار کیا، وہاں سے بہت کامیابیاں ملیں۔ اب میرے ملک پاکستان کو ہماری ضرورت ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں لیکن پاکستان کی خدمت کا فیصلہ کر لیا،پاکستان چھوڑ کر بھاگنے والے پناہ لینے کیلئے کوشاں ہے، برطانیہ نے نواز شریف کو خط لکھا ہوا ہے، انہیں بھی پاکستان واپس آنا ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں صرف انصاف قائم کردیں تو ملک ترقی یافتہ بن جائیگا،جب تک ہم طاقتوار ڈاکؤوں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے یہ بھول جائیں کہ کوئی بھی ملک کو اوپر اٹھا سکتا ہے،سندھ اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ایک کیس سے نکلتا ہے اس پر دوسرا ڈال دیا جاتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بہاولپور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے ایک قانون بن جائے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ یہ ذہن میں ڈال لیں کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، اصل میں ہم انصاف کی بات کرتے ہیں،

ہم قانون کی حکمرانی کی بات اس لیے کرتے ہیں کیونکہ جنگل کے قانون میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے، جس کو ہم بنانا ری پبلک کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں ایسا ایک کام کیا کریں جو ملک کو ترقی یافتہ بنا دے، وہ ہوگا کہ ہم ملک میں انصاف قائم کردیں، انصاف کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون بن جائے، جب تک ہم طاقتوار ڈاکؤوں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے یہ بھول جائیں کہ کوئی بھی ملک کو اوپر اٹھا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…