پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

شاداب خان نے ہانگ کانگ کیخلاف جیت سیلاب زدگان کے نام کردی

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاداب خان نے ہانگ کانگ کیخلاف جیت سیلاب زدگان کے نام کردی

دبئی (آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹیم کی شاندار جیت کو سیلاب زدگان کے نام کردیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو باآسانی 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔شاہینز کے 193 رنز کے جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم صرف 38 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، حریف ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا، کپتان نزاکت خان 8 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور شاہنواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔آل رانڈر شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج کی جیت پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے نام کرتا ہوں۔ شاداب خان نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کیلئے کھیل رہے ہیں، آپ تمام ہمارے دل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو مدد کر سکتے ہیں وہ ملک میں فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…