پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

فرانس کا سیلاب متاثرین کیلئے غیر معمولی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)یورپی ملک فرانس نے امداد کیلئے غیر معمولی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔فرانسیسی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد پرغیر معمولی آپریشن شروع کررہا ہے جس پر فرانسیسی وزات برائے یورپ اور خارجہ امور آپریشن پرعملدرآمد کرے گا۔

سفارتخانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو خصوصی پرواز 83انتہائی اعلی صلاحیت والے موٹر پمپ، امدادی سامان لے کر پہنچے گی جبکہ خیمے امدادی اور حفظان صحت کا سامان بھی 200خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔فرانسیسی سفارتخانہ کے مطابق فرانسیسی ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریگی جبکہ چند دن میں سمندری راستے سے 50میٹر طویل پل بھی پاکستان پہنچ جائے گا جو تباہ شدہ علاقوں میں تیزی سے لگایا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کیلئے خصوصی مراعات کا بڑا پیکج دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے طلباء کے تعلیمی مستقبل کو بچانے کیلئے پیکج کی تیاری کی ہدایات دی ہیں۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کے لئے خصوصی وظائف کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمل درآمد کے طریقہ کار کے لئے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مل کر کام شروع کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اس ضمن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرحسین کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین کے علاوہ وزارت تعلیم کے اعلی حکام، منسلکہ اداروں کے سربراہان، وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی فوری ضروریات میں اپنا حصہ ڈالنے پر اتفاق کیاگیا، خوراک، خیموں، ادویات کی فراہمی، میڈیکل کیمپس کے قیام کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں عارضی (ٹرانزیشنل)سکول بھی قائم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…