منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

امریکی مگرمچھ ٹک ٹاک اسٹار بن گیا

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے شہر نیو یارک سے تعلق رکھنے والا ویلی گیٹر نامی مگرمچھ پورے امریکا کی آنکھ کا تارہ ہے اور اب تو ٹک ٹاک اسٹار بھی بن گیا ہے۔اس مشہور مگر مچھ کو ٹک ٹاک پر پسند کرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہوچکی ہے

اور اسے پالتو جانور کا درجہ دے دیا گیا ہے۔اس مگر مچھ سے لوگوں کے جذباتی لگا رکھنے کی وجہ سے اسیایموشنل سپورٹ ایلیگیٹر کا نام بھی دیا گیا ہے۔یہی نہیں بلکہ اب یہ مگر مچھ پسندیدہ ترین پالتو جانوروں کے مقابلے میں بھی شامل ہوگیا ہے اور اس کی غیر معمولی مقبولیت کے وجہ سے اسے ایک بہتر امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویلی گیٹر کو مقابلہ جیتنے پر 10 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی اور ایک میگزین میں اس مگر مچھ کے بارے میں 2 صفحات پر مبنی آرٹیکل بھی شائع کیا جائے گا۔ اس مقابلے میں مگر مچھ کے علاوہ ایک گھوڑا، ہینک نامی کتا اور ایک نسل کا چوہا بھی شامل ہے۔ اس مقابلے کے لیے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں 20 پالتو جانور شامل ہیں۔اس مگرمچھ کے مالک کا کہنا ہے کہ ویلی گیٹر ایک خوبصورت مخلوق ہے اور توقع ہے کہ یہ مقابلہ جیت جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسے مرغی کا کچا گوشت اور بھنی ہوئی مکئی بہت پسند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…