منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

فیفاورلڈ کپ، عرب امارات نے 27 لاکھ شائقین کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سلسلہ میں 27 لاکھ شائقین کو ویزے دینے کا اعلان کیا ہے۔ شائقین اس ویزے کی بنیاد پر متعدد بار متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکیں گے۔شائقین فٹ بال کویہ ویزہ کم قیمت پر جاری کیا جائے گا۔ یہ ویزہ یکم نومبر سے اگلے تین ماہ کے لیے حاصل کیا جا سکے گا۔

امارات کی طرف سے حیا کارڈ رکھنے والوں کے لیے ویزے کے حصول کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حیا کارڈ رکھنے والے شائقین تین ماہ کے لیے امارات کا ویزہ ‘فیڈرل اتھارٹی فار اڈنٹٹی ، سیتیزن شپ، کسٹم اینڈ پورٹ سکیورٹی’ کی ویب سائٹ سے آن لائن بھی حاصل کر سکیں گے۔ نیز جن ملکوں کے لوگ ویزے کے بغیر امارات میں داخلے کا حق رکھتے ہیں وہ بھی موجودہ قواعد کے مطابق امارات آکر قیام کر سکتے ہیں۔امارات کی طرف سے بھاری تعداد میں ویزوں کے اجرا کا یہ اعلان ورلڈ کپ 2022 میں سپورٹ کرنے کی خاطر ہے۔ نیز امارات کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ جو شائقین اس دورانیے میں عمومی ویزا فیس کے ساتھ ویزہ حاصل کریں گے انہیں تین ماہ بعد ویزے مدت میں توسیع بھی مل سکے گی۔متحدہ عرب امارات نے حیا کارڈ کے بارے میں وضاحت کی ہے ‘ حیا کارڈ رکھنے والا قطر میں اس کارڈ کی بنیاد پر داخل ہو سکے گا اور ورلڈ کپ کی ٹکٹ ہونے کی صورت میں سٹیڈیم تک رسائی کا حق رکھتا ہو گا۔ یہ انفارمیشن فیفا کی ویپ سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔یہ حیا کارڈ ایسا کارڈ ہے جو ورلڈ کپ دیکھنے والوں کو جاری کیا گیا ہے۔ اس کارڈ کے رکھنے والوں کو قطر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم ہوگی۔ اس مفت ٹرانسپورٹ میں میٹرو اور بس سروس بھی شامل ہو گی۔اس حیا کارڈ رکھنے والوں کو سعودی عرب بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے دس روز پہلے ویزا دے گا۔ ساٹھ دن کے قیام کی اجازت دے گا۔ شائقین فٹ بال کے لیے سعودی ویزا بھی ملٹی پل ہو گا اور وہ بار بار سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…