اسلام آباد(این این آئی)اسپین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں ہسپانوی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی اپیل پر اسپین نے پاکستان فلڈ ریسپانس پلان کی مدد کے لیے 3 لاکھ یورو تعاون کا اعلان کیا ہے۔ہسپانوی سفارتخانے کہاکہ اسپین اس مشکل گھڑی میں پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔