بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دریائوں میں خطرناک سیلابی صورتحال کا خدشہ ، تونسہ بیراج میں پانی کا بہائو مزید بڑھ گیا

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)نے دریائوں میں خطرناک سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ تونسہ بیراج میں پانی کا بہائو مزید بڑھنے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ارسا کے مطابق دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں بہاو

2 لاکھ 58 ہزار 300 کیوسک ہے،دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،تونسہ سے اس وقت 6 لاکھ 22 ہزار 100 کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے،ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور میں مزید سیلاب کا خدشہ برقرار ہے،تونسہ سے گزشتہ روز 5 لاکھ 58 ہزار کا ریلہ گزر رہا تھا،گدو اور سکھر بیراجز پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے،گدو بیراج پر پانی کا بہائو بڑھ کر 5 لاکھ 12 ہزار کیوسک ہو گیا،سکھر بیراج پر پانی کا بہائو 5 لاکھ 30 ہزار 800 کیوسک ہے۔دوسری جانب بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو آپریشن جاری، خیبر پختونخوا کے گاؤں خیشکی اور نوشہرہ کلاں سے 800 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں 1400 افراد کو رکھا گیا ہے جن کیلئے علاج، کھانا اور رہائش کی فراہمی جا ری ہے، وادی نلتر میں پاک فضائیہ کی جانب سے مفت راشن اور امدادی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر وائس مارشل معید خان نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، پاک فضائیہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 13960 پکا کھانا، 924 راشن پیک ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا، پی اے ایف فیلڈ سپتالوں میں میڈیکل ٹیموں نے 804 مریضوں کو سہولیات فراہم کیں۔ترجمان کے مطابق ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…