منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نسیم شاہ کی روتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی روتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہوگئی ہے۔پاکستان کے نوجوان پیسر نسیم شاہ بھارت کیخلاف میچ میں ڈیبیو بھی کر رہے تھے جبکہ وہ اننگز کے اپنے آخری اوور کے دوران تکلیف میں دکھائی دیئے تھے جس پر شائقین کرکٹ بھی پریشان تھے۔

19 سالہ پیسر نے بھارت کیخلاف اپنے پہلے ہی اوور میں کے ایل راہول کو گولڈن ڈک جبکہ سوریا کمار یادیو کو 18 رنز پر بولٹ کیا تھا۔ نسیم نے میچ کے 17 ویں اوور میں جڈیجا کئی بار پریشان کیا اور تکلیف کے باوجود 142 فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کی تھی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے ہوئے کئی بار اپنی آنکھوں کے آنسو پونچھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سپورٹ اسٹاف نوجوان بالر کو تسلی دے رہا ہے۔ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، 148 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے محض دو بالز حاصل کیا تھا۔دوسری جانب سابق جنوبی افریقی کرکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں لیفٹ ہینڈ بیٹر کے آجانے سے پاکستان نے ممکنہ طور پر لیفٹ آرم آف اسپنر محمد نواز کا ایک اوور روک لیا اور میرے خیال میں اس کا فائدہ بھارتی ٹیم کو ہوا۔ ایک انٹرویومیں سابق جنوبی افریقی کرکٹر مکی آرتھر نے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم بات یہ تھی کہ بھارت نے روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد لیفٹ ہینڈ بیٹر رویندرا جدیجا کو جلدی بھیج دیا۔

لیفٹ ہینڈ بیٹر کے آجانے سے پاکستان نے ممکنہ طور پر لیفٹ آرم آف اسپنر محمد نواز کا ایک اوور روک لیا اور میرے خیال میں اس کا فائدہ بھارتی ٹیم کو ہوا۔خیال رہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں محمد نواز کا کردار کافی اہم رہا، پاکستان کا بولنگ اٹیک تین رائٹ آرم فاسٹ بولرز، ایک لیگ اسپنر اور ایک لیفٹ آرم آف اسپنر محمد نواز پر مبنی تھا اور محمد نواز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

اننگز کے آٹھویں اوور میں محمد نواز نے اپنا پہلا اوور کیا اور روہت شرما کو ٹھکانے لگایا، اننگز کے 10 ویں اوور میں نواز نے دوسرا اوور کیا اور اس بار ویرات کوہلی کا شکار کیا، اننگز کا بارہواں اوور بھی نواز نے پھینکا تاہم بھارت کی جانب سے لیفٹ آرم بیٹر رویندرا جدیجا کو اوپر بھیجنے کی وجہ سے پاکستان نے محمد نواز کا ایک اوور روک لیا اور پھر ان سے آخری اوور ہی کرایا گیا۔مکی آرتھر کی رائے میں اگر بھارت جدیجا کے بجائے رائٹ ہینڈ بیٹر بھیج دیتا اور محمد نواز کا اسپیل جاری رہتا تو ممکن تھا وہ مزید وکٹیں لے کر بھارت کو مشکل میں ڈال دیتے تاہم ایسا نہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…