اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی ایم این اے کی منرل واٹر سے پاؤں دھونے کی ویڈیو وائرل

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی ایم این اے کی منرل واٹر سے پاؤں دھونے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں سیلاب متاثرین کی تضحیک کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی (پی پی) رکن قومی اسمبلی امیرعلی شاہ جیلانی کی

منرل واٹر سے پاؤں دھونے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔امیرعلی شاہ جیلانی ضلع سانگھڑ کےشہرکھپرو میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئےپہنچےتھے جہاں انہوں نے نہات تکبرانہ طرز عمل اختیار کیا۔رکن قومی اسمبلی نے ایسے علاقے جہاں کی عوام سیلاب کے باعث پینے کے

صاف پانی کو ترس رہے تھے وہاں وہ چارپائی پر بیٹھے منرل واٹر سے ہاتھ پاؤں دھوتے دکھائی دیے۔فوٹیج میں واضح طور پر ایم این اے امیرعلی شاہ کو

منرل واٹرسے پاؤں دھوتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے پر سماجی حلقوں کی جانب سے امیرعلی شاہ جیلانی پرسخت تنقید کی جارہی ہے۔

واضح‌ رہے کہ گزشتہ دنوں‌ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے شوہر کی سیلاب متاثرین میں‌ 50 روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی.



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…