اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

یکم اپریل سے اب تک 1کروڑ45 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)نے ملک بھر میں دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال سی متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ۔ ارسا کے مطابق دریائوں میں پانی کا مجموعی بہائو6لاکھ 87ہزارکیوسک ہو گیا،ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 92 لاکھ ایکڑفٹ ہے،

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 2 لاکھ 64ہزارکیوسک ،تربیلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ ایکڑفٹ ،چشمہ بیراج پر پانی کا بہائو 5 لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے۔ اسی طرح دریاے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے اور نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہائو 3لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے ،سکھر بیراج سے 5 لاکھ 30 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ دو بیراج پر پانی کا بہاو 5 لاکھ کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 39ہزارکیوسک ہے، ڈیم سے 10 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے، منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 34 لاکھ ایکڑفٹ ہے، دریاے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاو 65 کیوسک ہے،تریموں بیراج پر پانی کا بہائو 51 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار کیوسک ہے، تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 67 ہزار کیوسک ہے، کوٹری بیراج پر پانی کا بہاو 3لاکھ38ہزار کیوسک ہے۔ 3لاکھ 38 ہزارکیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے۔ ارساکامزید کہناہے کہ یکم اپریل سے اب تک 1کروڑ45 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…