اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

2امریکی جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں داخل

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی بحریہ کے 2 جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی پانیوں میں داخل ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد پہلا ایسا آپریشن ہے جس سے امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گائیڈڈ کروز میزائلوں سے لیس یو ایس ایس Antietam اور یو ایس ایس Chancellorsville معمول کے مطابق آبنائے تائیوان سے گزر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج ہر اس جگہ سے گزر سکتی ہے جس کی بین الاقوامی قوانین میں اجازت ہے۔امریکی بحری جہاز برسوں سے اس آبنائے سے گزر رہے ہیں جس پر چین کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے۔اس حالیہ اقدام پر چینی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ امریکی جہازوں کی مانیٹرنگ کررہی ہے، جبکہ ہائی الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ کسی خلاف ورزی پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان کے بعد سے چین کی جانب سے تائیوان کے قریب جنگی مشقیں کی جارہی ہیں۔آبنائے تائیوان سے امریکی بحریہ کے جہاز گزرنے کا عمل عموما 8 سے 12 گھنٹوں میں مکمل ہوجاتا ہے جس کی چینی فوج کی جانب سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا صوبہ تصور کرتا ہے اور اسے اپنے ساتھ ملانے کے لیے پرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…