اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دعا گو

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دعا گو ہیں۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پاکستان میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ پاکستان کے 33 ملین متاثرینِ سیلاب کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں اب تک 1 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ملک کی موجودہ صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان سے کاربن کا اخراج 1 فیصد سے بھی کم ہے، لیکن اس کے باوجود بھی یہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے 10ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین سے متاثرینِ سیلاب کے لیے عطیات دینے کیلئے مشورہ بھی مانگا ہے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پاکستان میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پوچھا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عطیات دینے کیلئے قابلِ بھروسہ ادارہ کون سا ہے؟جس پر زیادہ تر ٹوئٹر صارفین نے انہیں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیہ سابق شوہر، عمران خان کے ٹیلی تھون میں دینے کا مشورہ دیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…