ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی 4 سالہ بچی کی جان معجزانہ طور پر بچ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں کیچ میں 4 سالہ بچی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی جسے کئی گھنٹوں بعد مقامی افراد نے سیلابی ریلے سے نکالا تو اْس وقت بچی کی سانس نہیں چل رہی تھی اور بچی کا جسم نیلا پڑ چکا تھا۔گاؤں میں اتفاقاً اسلام آباد سے آئی میڈیکل رضاکاروں کی ٹیم موجود تھی۔میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن یزدانی اور ڈاکٹر نوید خالد نے آدھے گھنٹے کی مستقل کوشش کی تو بچی کی سانسیں بحال ہو گئیں، بچی ہوش میں آتے ہی رو پڑی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ امید چھوڑ چکے تھے لیکن بچی کے ہوش میں آنے پر وہ حیران رہ گئے۔