پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے کینیڈا نے بھی امداد کا اعلان کر دیا

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے کینیڈا نے 20 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔کینیڈین وزیر برائے بین الاقوامی ترقی ہرجیت سجن نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں امدادی کارروائیوں کے لیے

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کو 20 ہزار ڈالر مختص کیے ہیں۔یہ فنڈز پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پانی، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات اور نقد امداد کے لیے استعمال کرے گی۔ہرجیت سجن نے کہا کہ ہم صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملکی شراکت داروں اور کثیرالجہتی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ دیکھیں کہ کینیڈا پاکستانی عوام کے لیے کیا اضافی مدد فراہم کر سکتا ہے۔کینیڈا، اقوام متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) کا بھی عطیہ دہندہ ہے جس نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 30 لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں۔یہ فنڈنگ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت، غذائیت، خوراک، پانی اور صفائی کے لیے استعمال کی جائے گی۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری خدمات جلد از جلد فراہم کرنے کے لیے یو این سی ای آر ایف کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری طرح ملک بھر کے عوام پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہر فرد کے بارے میں فکرمند ہیں۔کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے پاکستان میں انسانی جانوں کے تحفظ کی کوششوں پر کینیڈین وزیر اعظم اور کینیڈین عوام کا شکریہ ادا کیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں، ہمیں صورتحال پر گہری تشویش ہے اور ہم پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ہرجیت سجن نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے ہمیں دل شکستہ کر دیا ہے، میرے احساسات اپنے خاندان کو کھو دینے والوں اور ان لاکھوں لوگوں کے ساتھ ہیں

جنہوں نے اپنے گھروں کو ان جان لیوا سیلاب میں تباہ ہوتے دیکھا ہے۔پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، میرا دل خاص طور پر بچوں کے لیے افسردہ ہے، کینیڈا کو وزیر اعظم شہباز شریف کی مدد کی اپیل کا جواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے وزرا سے رابطہ کر رہی ہوں کہ وہ اس ہنگامی صورتحال میں پاکستانی عوام کی مدد کے لیے کینیڈین امداد بھیجیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…