بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ویرات کوہلی نے معذور پاکستانی مداح کی خواہش پوری کر دی

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاص مداح کے ساتھ تصویر لے کر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں ویرات کوہلی دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی

سے پریکٹس کرکے نکل رہے ہوتے ہیں کہ اتنے میں ایک مداح ان کے پاس آکر وہیل چیئر پر بیٹھی لڑکی کے ساتھ تصویر لینے کی درخواست کرتی ہے۔ویرات کوہلی فوراً ہی نور نامی مداح کے پاس جاتے ہیں اور اس سے بات چیت کرکے سیلفی بھی لیتے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مذکورہ لڑکی نے بتایا کہ میں ویرات کی بہت بڑی مداح ہوں، ہم ویرات سے ملنے کے لیے کافی دیر سے انتظار کر رہے تھے، ویرات نے بہت اچھے طریقے سے بات کی اور میری خیریت دریافت کی۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سے غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیمیں میدان میں موجود تھیں اسی دوران کمنڑی پینل میں موجود وسیم اکرم بھی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اس دوران ویرات کوہلی کی وسیم اکرم سے ملاقات ہوئی اور دونوں گلے ملتے ہوئے بھی دکھائی دئیے۔ ویرات کوہلی پہلے مسکراتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے گلے ملے اور پھر دونوں نے ہاتھ بھی ملایا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں شعیب ملک قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ اور محمد وسیم جونیئر کے ہمراہ اسٹیڈیم میں دکھا ئی دئیے۔ اس سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے تھے۔شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہیں لیکن قومی ٹیم کے ساتھ ہی دبئی میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…