جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ایک ہزار 33 افراد جاں بحق اور1527 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک میں 119 افراد جاں بحق 71 زخمی ہوئے ہیں، 24گھنٹوں میں 56 مرد، 9 خواتین اور 32 بچے بارشوں سے جاں بحق ہوئے ہیں، آزادکشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب (راجن پور) میں سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں 209 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا، ملک بھر میں 2 لاکھ 67 ہزار 719 گھروں کو نقصان پہنچا، 2 لاکھ 7 ہزار گھروں کو جزوی اور 60 ہزار گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 83 ہزار مویشی مارے گئے، مون سون کے دوران 9 لاکھ 49 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…