پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت 700 روپے فی کلو، روٹی 50 روپے تک پہنچ گئی

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں گیس نہ ہونے سے لکڑی اور ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمتیں کئی گنا بڑھادی ہیں جبکہ روٹی بھی 50 روپے کی ہوگئی ہے۔شہر میں گیس نہ ہونے سے لکڑی اور ایل پی جی کا استعمال کیا جا نے لگا،

گیس کی بندش کے بعد ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت جاری رہی، مختلف علاقوں میں ایل پی جی 300 سے700 روپے فی کلو میں فروخت ہو تی رہی۔شہری گیس نہ ہونے پر ایل پی جی منہ مانگے دام میں خریدنے پر مجبور ہیں، تندور پر روٹی کی قیمت میں بھی 10 سے25 روپیتک کا اضافہ ہوگیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں روٹی 35 سے50 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔دوسری جانب کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ضلع لسبیلہ، تحصیل لاکھڑا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر جی او سی گوادر کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔ جی او سی نے متاثرہ علاقے میں عوام کو درپیش مسائل اور پاک فوج کے امدادی اقدامات کے بارے میں کور کماڈر کو آگاہ کیا۔ کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ اس وقت تقریباً سارا ملک اس مشکل سے دوچار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت، سول انتظامیہ اور افواج پاکستان متاثرین کی بحالی کے لئے مل کر تمام ممکنہ اقدامات کر ر ہے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپس اور فری میڈیکل کیمپس کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے سیلاب زدگان کو درپیش صحت اور غذائی قلت کے مسائل کے بروقت حل سے متعلق ضرور ی ہدایات بھی جاری کیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…