پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ میں گیس سپلائی تاحال معطل، ایل پی جی 400 روپے کلو تک پہنچ گئی

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، اسلام آباد (این این آئی)کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی تاحال معطل ہے جبکہ ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگی ہے۔سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے ایل پی جی سلینڈر کی دکانوں پر رش بڑھ گیا اور دکانداروں نے طلب بڑھنے پر

گیس کے نرخ میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔کوئٹہ میں ایل پی جی فی کلو 300 روپے تک میں فروخت کی جا تی رہی جبکہ نواحی علاقوں میں ایل پی جی 400 روپے فی کلو میں فروخت کی جا تی رہی ،اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی کے ٹاور گرنے کے باعث بجلی بند ہوگئی ،وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود کچھ علاقوں میں موبائل فون نیٹ ورک سروس بھی متاثر رہی۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہاہے کہ عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا مزے لوٹ رہے ہیں ، لوگ سیلاب میں بہہ رہے ہیں۔ترجمان عوامی نیشنل زاہد خان نے کہاکہ کوہستان میں 5 بھائیوں کی وڈیو انتہائی تکلیف دہ ہے، پانچ بھائی کئی گھنٹے مدد کے لئے منتظر رہے لیکن نااہل صوبائی حکومت بے خبر رہی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا مزے لوٹ رہے ہیں اور لوگ سیلاب میں بہہ رہے ہیں، عمران خان نے صرف اپنی پبلسٹی کے لئے ہیلیکاپٹر میں بیٹھ کر دورے کی خبریں چلوائیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو ہیلیکاپٹر فراہم کرنے کی بجائے ان پانچ بھائیوں کو ریسکیو کرنا چاہیے تھا، پانچ بھائیوں کے واقعے کے مقدمہ عمران خان اور محمود خان کے خلاف درج کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…