مولانا فضل الرحمان بھی سیلاب میں پھنس گئے

27  اگست‬‮  2022

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی )اپنے گاﺅں میں سیلاب میں پھنسے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خیبرپختونخوا حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کے سلسلے میں معاونت کی پیشکش کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمن

نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کا خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں واقع گاﺅں سیلاب میں گھر چکا ہے اور گاﺅں کا زمینی راستہ کٹ چکا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی بتایا کہ ٹانک بھی پورا پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور گلیاں تالاب بنی ہوئی ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے زیر استعمال ہیلی کاپٹرکوسیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کا اعلان کردیا۔ محمود خان کا کہنا تھاکہ صوبے کی عوام میرے اپنے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کاشریک ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ صوبے بھر کے متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔خیال رہے کہ ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سناگئی دوبیر میں 5 دوست تین گھنٹے تک پھنسے رہنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پانچوں دوست اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آنے کے بعد ایک بلند پتھر پر چڑھ گئے اور تین گھنٹے تک وہ حسرت اور بے بسی کی تصویر بنے رہے۔پانچوں دوست امداد کا انتظار کرتے رہے مگر کوئی سرکاری ادارہ یا ریسکیو ٹیم نہ پہنچی۔شہریوں کے مطابق اگر انتظامیہ چاہتی تو ایک گھنٹے میں پشاور یا گلگت سے ہیلی کاپٹر بھی پہنچ سکتا تھا مگر کوئی نہ آیا تو مقامی افراد نے رسیوں کے ذریعے انہیں نکالنے کی آخر کوشش کی مگر وہ تیز موجوں کی نذر ہوگئے۔واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور شہریوں نے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ریسکیو نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…