منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

تصادم کا خدشہ، عمران خان کی سکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر

datetime 26  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) تصادم کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی سکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کی تعینات کا فیصلہ موخر کر دیا گیا، دوسری جانب وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سکیورٹی واپس لینے کی افواہ میں

کوئی صداقت نہیں ہے جبکہ سابق وزیراعظم کو مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔ سلام آباد پولیس کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے سکیورٹی واپس نہیں لی گئی ہے اس حوالے سے غلط تشہیر کی جا رہی ہے۔ عمران خان کو سابق وزراء اعظم کی مروجہ سکیورٹی دی جا رہی ہے۔جن خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انکو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کو مقررہ تعداد سے زائد سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سکیورٹی واپس لینے کی افواہ میں کوئی صداقت نہیں انہیں مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔ دوسرے صوبوں کی پولیس وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پولیس رولز کے مطابق ہی طلب کی جا سکتی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اوراسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔  تصادم کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی سکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کی تعینات کا فیصلہ موخر کر دیا گیا

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…