پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ارشد ندیم اور دیگر کھلاڑیوں کے مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دولت مشترکہ اور اسلامی یکجہتی کھیلوں میں سونے کے 2 تمغے حاصل کرنے والے ارشد ندیم اور دیگر کھلاڑیوں کے مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میں کھلاڑیوں

کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ارشد ندیم نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں اور ان کی کامیابی والدین اور پوری قوم کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ کسی محکمہ میں شمولیت اختیار کرکے کھیلوں، لیکن سابق حکومت نے محکمانہ کھیلیں ختم کر دی تھیں۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ محکمانہ کھیل بحال کئے جائیں تاکہ کھلاڑی آنے والے مقابلوں میں حصہ لے سکیں، یہ دیگر کھلاڑیوں کا بھی مطالبہ ہے ، ان ہیروز نے ملک کا نام روشن کیا ہے، ہماری درخواست ہے کہ انعام کی رقم میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے گائوں میں صرف پرائمری سکول ہے، درخواست ہے کہ وہاں پر سکول کا درجہ بڑھایا جائے اور علاج کیلئے ہسپتال تعمیر کیا جائے اور میرے گائوں کو مثالی گائوں بنایا جائے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کے مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کے دیہات میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمانہ کھیل بحال کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ستمبر 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے محکمانہ کھیلوں کے لئے فنڈنگ روک دی تھی، عمران خان حکومت کی وجہ سے 30 مختلف کھیلوں میں محکمانہ کھیلیں ختم ہوگئی تھیں جس سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں محکمانہ کھیل بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے اپریل 2022 میں محکمانہ کھیل بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے اپنی بیروزگاری اور مسائل کے پیش نظر محکمانہ کھیلوں کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…