جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری عنقریب، مونس الٰہی کا بڑا دعویٰ

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات میں دہشت گردی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، یہ مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں درج کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ

پر یہ مقدمہ ایک شہری نے درج کروایا ہے۔ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ٹوئٹر پر ایف آئی آر کی کاپی کا عکس جاری کیا اور لکھا کہ آج گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں رانا ثناء اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے، انتہائی سنگین الزامات ہیں اور آئین اور قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو، آپ کے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنایا ہے، گرفتاری عنقریب۔ ساتھ ہی انہوں نے بھی ایف آئی آر کا عکس جاری کیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی ہے اور وہ قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ملک کیلئے ناقابل قبول اور خطرناک ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں تاہم تین مقدمات اہم ہیں جن میں انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ

سابقہ حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف شرمناک کارروائیاں کیں اور ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو اس شخص کا معاملہ دیکھنا ہو گا جو قومی اداروں کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دے رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…