ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

شاہد آفریدی سیلاب زدہ خاندانوں کی مدد کو پہنچ گئے

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، اسلام آباد(آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ آل رانڈر شاہد خان آفریدی سندھ کے سیلاب زدہ خاندانوں کی مدد کو پہنچ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آفریدی نے سندھ میں ریسکیو آپریشن شروع کرنے میں مدد کرنے پر اپنی فائونڈیشن

کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔شاہد آفریدی فائونڈیشن (SAF) سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور ادویات فراہم کرنے کے لیے سندھ کے پانچ اضلاع میں پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل سیف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیا، کرکٹر اپنے مداحوں کو SAF کے کام کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے رہے۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آفریدی سماجی کاموں میں لگ گئے، انہوں نے کورونا کے مشکل وقت میں بھی لوگوں کی خدمت کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو لاکھوں بے گھر سیلاب متاثرین نظر نہیں آرہے،پورا ملک ڈوب جائے اس کوئی فکر نہیں ،بس انہیں اپنی سیاست بچانی ہے۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں،ملک کا کوئی ایس حصہ نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نا ہو،افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود خیبر پختون اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران خان نے کل ہری پور میں جلسہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…