ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن عمران خان کے ایک اور حلقے سے کاغذات نامزدگی درست قرار

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی ا ین پی ) پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں این اے 22 مردان کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے، عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست خارج کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان سے متعلق کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

الیکشن ٹریبونل کے جسٹس اعجاز انور نے سماعت کی، درخواست گزاروکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان پہلے سے ہی قومی اسمبلی کا ممبر ہے، عمران خان نے دوسرے حلقے سے الیکشن لڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن قانون میں ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن پر کوئی پابندی نہیں، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے اثاثے 3 کروڑ سے 30 کروڑ تک کیسے پہنچے، عمران خان نے اضافی اثاثوں کو ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان کے وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ عمران خان استعفی دے چکے ہیں، اب اسمبلی کے ممبر نہیں، اگر اسمبلی کا ممبر بھی ہے تو قانون میں پھر بھی کوئی پابندی نہیں، جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ توشہ خانہ اشیا 2018 میں ملیں تو کیوں ابھی تک ظاہرنہیں کیں، جس پر عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ ذاتی استعمال کی اشیا الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہیں کی جاتیں، جن اشیا کو ظاہر کرنا ہوتا ہے الیکشن کمیشن میں اسکی قیمت ظاہرکی گئی ہے، 329 اشیا گفٹس میں سے عمران خان نے صرف 11 لی ہیں، توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن میں فی الحال زیر سماعت ہے۔

عمران خان القادر ٹرسٹ کا بینفشری نہیں۔ عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی بیٹی کے حوالے سے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں، نادرا ریکارڈ کے مطابق عمران خان کی کوئی بیٹی نہیں، یہ درخواست بھی زائدالمعیاد ہے، وقت پر اعتراض جمع نہیں کیا گیا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے پہلے فیصلہ محفوظ بعدازاں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ضمنی انتخابات این اے 22 مردان کیلئے عمران خان کے کاغذات درست قراردیئے ہوئے درخواست خارج کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…