اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹر رضوان کی قرآن پڑھتے ویڈیو نے ایک بار پھر شائقین کے دل جیت لیے،ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو کہ قومی ٹیم کے ایشا کپ 2022 کے لیے دبئی پہنچنے کی ہے۔ویڈیو میں قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو بس میں مختلف سرگرمیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم رضوان کو اس ویڈیو میں بس میں بھی قرآن پاک پڑھتے دیکھا گیا۔رضوان کی ویڈیو سے لیا گیا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں صارفین نے تبصرے کئے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچی تھی۔