منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کتنے یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز سے چھوٹ ملے گی؟وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 200 یا اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجزسے چھوٹ ملے گی،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس نہیں،قیمت ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جون کے بلوں میں استعمال کی گئی۔

عمران خان کی گرفتاری کے لئے ایکشن نہیں لیا،فورس بھی نہیں بھیجی تھی، جب فیصلہ ہوجائے گا تو عمران خان گرفتار ہوجائیں گے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی شخص کو مخالفت کی بنیاد پرجیل میں نہیں ڈالیں گے، ناقابل تردید شواہد اورثبوتوں پرعمران خان کی گرفتاری ہوگی۔دوسری جانب پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ حکومت 300یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو لائف لائن صارفین میں شمار کرے ، ایڈہاک ازم اورڈنگ ٹپائو پالیسیاں جاری رہیں تو معیشت کسی صورت ٹیک آف کی پوزیشن پر نہیں جا سکتی ،آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ کے نام سے ہی خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اس لئے حکومت کو پارلیمنٹ کے ذریعے اپنے فیصلے سامنے لانے چاہئیں ۔ اپنے بیان میں سید حسن علی قادری نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں لائف لائن صارفین کی 200یونٹس کی حد کو بڑھا کر 300کرے اور اس سفید پوش طبقے کو خصوصی ریلیف ملنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…