اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

گرفتاری کا سن کر عمران خان رات کو موٹرسائیکل پر بھاگے تھے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے محسن نواز رانجھانے کہاکہ جن عدالتوں سے عمران خان انصاف چاہتے ہیں اگر انہی عدالتوں کے ججز کو دھمکیاں لگائی جائیں ایک خاتون جج کو دھمکی دیکر کہا جارہا ہے کہ تیار ہوجاؤ تو یہ دھمکی ایک جج کونہیں

ان تمام ججز صاحبان کوہے جن کے پاس تحریک انصاف کے کیسز ہیں۔ہمارے لوگوں کو بھی 14 دن تک ریمانڈ پررکھا گیا لیکن ہماری جانب سے کبھی اس طرح کی دھمکیاں نہیں دی گئیں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہر وکیل ، ہر جج خود کو غیر محفوظ تصور کررہا ہے ۔عمران خان کوئی انوکھا لاڈلا نہیں ہے اس کے ذہن سے یہ لاڈلا کو اب نکالنا چاہئے ، بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی اور ان کو کیا نہیں معلوم کہ ریاست مدینہ میں خلفائے راشدین سب سے پہلے خود کو انصاف کے لئے پیش کیا کرتے تھے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ گرفتاری کا سن کر عمران خان رات کو موٹر سائیکل پربیٹھ کر بھاگ گئے تھے اور جس جگہ رات گزاری تھی اس کا بھی ہمیں پتہ ہے اگر ان کو گرفتار کرنا ہوتا تو اس جگہ سے بھی کرسکتے تھے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان خود اپنے کھودے گڑھے میں گرنے والے ہیں تو ہمیں کوئی ان کے لئے گڑھا کھودنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا شہباز گل کی اتنی سیاسی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اس کا اتنا سیاسی سفر ہے اس کو اس طرح کی بات نہیں کرنا چاہئے تھی ۔اس طرح کے بیانات دینا اگر پاکستان میں ٹرینڈ بن گیا تو پھر جو ملک دشمن عناصر ہیں وہ تو چاہتے ہی یہ ہیں کہ وہ اپنے ناپاک ارادے پاکستان کے خلاف استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…