منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے پاکستان سے غائب ہونے والا قیمتی مجسمہ تلاش کرلیا

datetime 22  اگست‬‮  2022 |

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا نے پاکستان سے چوری ہونیوالا قیمتی مجسمہ حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا، گندھارا تہذیب سے تعلق رکھنے والا بدھ مت کا مجسمہ بھارتی شہری نے پاکستان سے غیر قانونی طریقے امریکہ سمگل کیا پھر آسٹریلیا کی نیشنل گیلری

آف آرٹس کو فروخت کر دیا، مجسمہ حوالگی کی ایک خصوصی تقریب پاکستان ہائی کمیشن کینبرا میں منعقد ہوئی، جس میں آسٹریلیا کے دفتر خارجہ کے افسر اور نیشنل گیکلری آف آرٹس کے نمائندے بھی موجود تھے،تقریب میں مقامی لوگوں کے ساتھ بدھ مت ممالک کے سفیروں اور بدھ راہبوں کو نمائش میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور حاضرین کو گندھارا اور موہنجودرڑو کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی،اس موقع پر ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے خطاب کے دوران بتایا کہ یہ مجسمہ گندھارن آرٹ کی روایت سے تعلق رکھنے والے بہت سے فن پاروں میں سے ایک ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نوادرات تیسری اور چوتھی صدی کا ہے، اسے آسٹریلیا کی گیلری نے 2006 میں دو لاکھ پچھتر ہزار ڈالر کی حیران کن قیمت پر حاصل کیا تھا۔ اب خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر ہے۔انھوں نے کہ آسٹریلوی حکومت کے مطابق بھارتی شہری سبھاش چندر کپور نواردات اسمگل کرنے کے مکروہ دھندے میں ایک عرصے سے ملوث ہے اس نے نیویارک میں ایک پرائیویٹ آرٹ گیلری بنائی ہوئی ہے جہاں وہ قیمتی نواردات فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے ، سبھاش چندر کپور کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس کے خلاف نیویارک اور نئی دہلی میں سنگین نوعیت کے مقدمات بھی درج ہیں، تقریب میں مجسمے کو ایک محفوظ ڈبے میں بند کرکے ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا، زاہد حفیظ چوہدری نے آسٹریلوی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ اس کو مزید مضبوط بنائیں گے

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…