ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران بتائے سلمان رشدی پر حملہ کس کے اشارے پر بلاجواز قرار دیا؟ مولانا فضل الرحمان

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی بتائے سلمان رشدی پر حملے کو کس کے اشارے پر بلاجواز قرار دیا؟جے یوآئی نیازی فتنے پر آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھ سکتی۔ علما کی جماعت قرآن کریم کے دیے گئے

احکامات کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔مرکزی مجلس عمومی کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا وہ امت مسلمہ کا رد عمل ہے۔ سلمان رشدی کے خلاف سب سے پہلے آواز ہم نے 1988 میں اٹھائی۔ نیازی بتائے سلمان رشدی پر امریکا میں ہونے والے حملے کو یہاں بلا جواز قرار دینا کس کے اشارے پر ہے؟انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کے پی میں مذہب کی جڑیں ختم کرنے کے لیے نیازی کو حکومت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابر نے فتنوں کا مقابلہ گھروں میں بیٹھ کر نہیں، بلکہ میدان عمل میں کیا۔ جو شخص کہے کہ اگر نیازی نمرود کو بھی کھڑا کرے تو میں اس کو بھی ووٹ دوں گا، اس قسم کی باتیں فتنے کی علامت ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یوآئی نیازی فتنے پر آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھ سکتی۔ علما کی جماعت قرآن کریم کے دیے گئے احکامات کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔ پاکستان کی مجموعی سیاست میں تمام مسالک کے علما متفق ہیں۔ ہماری جمہوریت کا تعین ہمارا آئین کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت کی حکمرانی عوام کی تائید سے ہو، لیکن طریقہ حکمرانی قرآن وسنت کی روشنی میں ہو۔قانون سازی کے حوالے سے حکومت کا بنیادی ہدف انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں اصلاحات ہیں۔

بیرون ملک موجود پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا شوشہ چھوڑا گیا اس کے لیے کوئی مناسب طریقہ نہیں تھا جب کہ اس میں 90 فیصد دھاندلی کا اندیشہ تھا۔ ہماری تجویز تھی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو مناسب نمائندگی دی جائے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ افسر شاہی شرعی امور کو سنجیدہ لے۔ یہ ایک اسلامی ملک ہے۔ نیب کی نظر میں ہر پاکستانی مجرم ہے۔ یہ مشرف کا تحفہ ہے۔نیب اپنے وجود سے تاحال کرپشن کے خلاف کام کر رہا ہے،لیکن کوئی نتیجہ نہیں آیا۔ کرپشن میں صرف سیاستدانوں کا نام آتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکن سیلاب میں متاثرہ افراد کی آگے بڑھ کر خدمت کریں،حکومتوں کا انتظار نہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…