منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، چھوٹے بچے، بزرگ، خواتین بنی گالا پہنچ گئے

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی خبروں پر چھوٹے بچے، بزرگ، مائیں بنی گالا پہنچیں، ہم شکر گزار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام پی ٹی آئی ورکرز

کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات سے کارکنان یہاں پر موجود تھے، چھوٹے بچے مائیں بزرگ بنی گالا کے باہر پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں ہم نے ایسے مناظر نہیں دیکھے۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بنی گالا میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ ملاقات میں راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان میں سیلاب متاثرین کے لئے جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر بھی بات چیت کی گئی۔عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کراچی کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے

جامع پلاننگ کی ہے،پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور انتظامیہ متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس کے ساتھ میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔عمران خان نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کو سراہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…