پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کو گرفتار کیا جائے یا نہیں؟ وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قانون کے مطابق عمران خان کیخلاف کارروائی پر زور دیا ہے جبکہ آصف علی زرداری نے ایک بار پھر عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی ۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان

کی گرفتاری کے معاملے پرحکمران جماعت کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے نوازشریف ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تمام صورت حال پر اعتماد میں لیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے قانون کی حکمرانی قائم رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ اگر کسی نے آئین و قانون توڑا ہے تو اس کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے ،عمران خان کے خلاف مقدمہ کسی سیاسی جماعت نے نہیں بنائے بلکہ انہوں نے خوداداروں کو دھمکایا ہے اور قانون راستہ خود بنا رہا ہے ،ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو یہ تباہی ہے،عمران خان قانون کا سامنا کرنا چاہیے ،اگر انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا تو عدالتیں آزاد ہیں ،ریاستی اداروں کو دھمکانا ریاستی دہشت گردی ہے قانون کے مطابق نمٹنا چاہیے تاہم آصف زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ہمیں سیاسی نقصان ہوگا،گرفتاری کے بجائے دیگر قانونی آپشنزموجود ہیں ان پر مشاورت ہونی چاہیے،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم خود عمران خان کی گرفتاری کے حامی ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو اداروں کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی انہیں قانون کا ہر صورت سامنا کرنا چاہیے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحادی جماعتوں اور کابینہ سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…