ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

مسلسل 4دن طوفانی بارشیں ، مون سون کا نیا سپیل الرٹ جاری

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مون سون کا نیا سپیل الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطا بق 23 سے 26 اگست تک جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژنز میں مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے۔دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

جبکہ 26اگست تک ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں سے مزید پانی آنے کا خطرہ ہے،جس سے دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ مو جود ہے ہے۔کوہ سلیمان،سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔ جبکہ کہممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کے لیے اقدامات کیے جائیں،سیلاب کی صورت میں فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام اور لوگوں کے کھانے پینے کے پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں۔تمام ادارے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں،متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی جانب سے جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گی،قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ، قرار داد میں وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گا اورکاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…