جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ ، اسلام آباد پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس کے میڈیا ڈائریکٹر تقی جواد نے بتایا کہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے بنی گالا نہیں بلکہ امن و امان کی ممکنہ صورتحال کی وجہ سے پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی خبریں گردش کرر ہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر کارکنان پہنچے جبکہ پولیس کی بنی گالا میں موجودگی صرف اس لیے ہے کہ صورتحال پر قابو پا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا کچھ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اسے میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اعلیٰ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد، خاتون مجسٹریٹ اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جو ظلم کرتا ہے وہ کہتا ہے ہمیں پیچھے سے حکم آیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…