اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دہشتگردی مقدمہ میں تین دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی ۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض ہے جس پر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے عمران خان کے گھر کا گھیراؤ کررکھا ہے عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، عمران خان اگر عدالت آتے ہیں تو پولیس گرفتار کرلے گی، ہم انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کریں گے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تو پٹیشن انٹرٹین نہیں ہوئی جس پر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ان کے گھر پولیس کا گھیراؤ ہے ایسے میں کیسے یہاں آ سکتے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ آپ بائیو میٹرک کرانے لیے لیے حفاظتی ضمانت چاہتے ہیں؟ جس پر بابر اعوان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں متعلقہ کورٹ کے جج کی چھٹی کے باعث ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے عمران خان کی تین دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔