بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے مزید 5 رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق مقدمہ ایم پی اے وسیم بادزوئی کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج کیا گیا ہے جس میں رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف کھوکھر اور میاں عبدالرؤف نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق (ن) لیگی ایم پی ایز نے

اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی کی کارروائی متاثر کی اور بیلٹ بک چھین کر پھینک دی جو خاتون ایم پی اے رخسانہ کوثر سے برآمد کی گئی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہےکہ بیلٹ بک کے اہم صفحات کو پھاڑا گیا اور لیگی ایم پی ایز نے کارسرکار میں مداخلت کی۔قبل ازیں لیگی رہنماوں کی گرفتاری کے لیے مختلف اضلاع کی پولیس کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ پولیس کی طرف سے جن لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے ہیں ان میں سے کئی رہنما لاہور سے باہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان رہنماؤں میںسردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان،پیر خضر حیات کھگ ساہیوال،راجہ صغیر راولپنڈی،میاں عبدالرؤف فیض پور خورد فیروزوالہ ضلع شیخوپورہ،پیر اشرف رسول امامیہ کالونی فیرزوالہ، ضلع شیخوپورہ،بلال فاروق تارڑ وزیرآبادضلع گوجرانوالہ اوررانا منان خان کا تعلق شکرگڑھ ضلع نارووال سے ہے۔ڈیرہ غازی خان،ساہیوال،راولپنڈی پولیس کو بھی لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ (ن)کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، وارنٹ گرفتاری کے اجراء پر پولیس نے لیگی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کی درخواست پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر،پیر اشرف رسول، مرزا جاوید،رانا منان خان،بلال فاروق تارڑ،عبد الرؤف،

راجہ صغیر احمد، پیر خضر حیات،ملک غلام حبیب اعوان سمیت 12رہنماؤں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔درخواست میں لاہور پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہےلیکن ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہورہے۔ملزمان سے تحقیقات کرنے کے لئے ان کو گرفتار کرنا ضروری ہے، عدالت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے،

ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے۔وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے بعد پولیس ے رانا مشہود کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق رانا مشہود گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

پولیس نے جوہر ٹاؤن میں ملک سیف الملوک کھوکھر کی رہائشگاہ کھوکھر پیلس پر بھی چھاپہ مارا تاہم لیگی رہنمااپنی رہائشگاہ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے۔پولیس نے رائیونڈ میں مرزا جاوید کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…