بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کراچی سے گرفتار

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یوٹیوبرجمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیاہے۔یوٹیوبرجمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس پرجھوٹے الزامات لگانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پرجھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پرملزم شہباز شبیرگل پر جسمانی اورجنسی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اشتعال انگیز ، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔مجسٹریٹ ایمل خان کی طرف سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں وی لاگر جمیل فاروقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ مجسٹریٹ نے جمیل فاروقی کی طرف سے شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی اور شدید ترین تشدد کرنے کا واقعہ بیان کرنے پر تھانے میں رپورٹ کی ہے۔جمیل فاروقی کے اہل خانہ کے مطابق جمیل فاروقی کا رات سے موبائل فون بند جارہا ہے اور جس گاڑی میں دفتر سے نکلے تھے اس کا بھی تاحال ہمیں کچھ پتہ نہیںہے۔اہلخانہ نے بتایا کہ جمیل فاروقی کی گرفتاری سے متعلق اہلخانہ کو پولیس یا کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تاحال کوئی اطلاع نہیں دی ہے، ان کی گرفتاری سے متعلق صرف خبروں کے ذریعے پتہ چلا ہے۔جمیل فاروقی کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری ان سے ملاقات کروائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…