شہبازگل پر تشدد کے الزامات سے متعلق پولیس انکوائری مکمل
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشدد
کے الزامات سے متعلق پولیس انکوائری مکمل ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری آئی جی اسلام آباد کی
نگرانی میں کمیٹی نے مکمل کی، کمیٹی کے سامنے تحریک انصاف کے 4 رہنما پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق
فواد چوہدری، راجہ خرم، علی نواز اعوان اور عثمان ڈار کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔ کمیٹی نے ڈاکٹروں
سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر رپورٹ مرتب کرلی ہے جو کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائیگی۔
دوسری جانب شہباز گل کے علاج معالجے کے لیے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹر عاطف انعام کلینیکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوگئے ہیں جن کی جگہ پمز ہسپتال کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔