مریدکے(این این آئی)بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف سینکڑوں افراد کا جی ٹی روڈ پر تین گھنٹے احتجاج ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی پولیس کی ناقص حکمت عملی سے مسافر گاڑیاں پانچ گھنٹے پھنسی رہے قیامت خیز گرمی میں بچے بوڑھے اور خواتین مسافر
حکومت کو کوستے رہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام پانچ بجے کے قریب سیکڑوں شہری بجلی کے بل اٹھائے جی ٹی روڈ پر امڈ آئے اور ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کردی تین گھنٹے کے شدید احتجاج میں مظاہرین حکومت مخالف نعرہ بازی کرتے رہے اور بجلی کے بل جلا دئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کرکے پہلے ہی دو وقت کی روٹی سے محروم کررکھا ہے کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جارہی ہے اور بھاری بجلی کے بل بھیج کر ہماری کمر توڑ دی ہے اب جائیں تو کہاں جائیں ایک مزدور جو ایک ہزار روپے بمشکل دیہاڑی کماتا ہے کوئی بتلائے وہ چولہا کیسے جلائے گھر کا راشن کیسے چلائے بچوں کی فیسیں کہاں سے دے مظاہرے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم تو ہوگیا تھا مگر موٹروے پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث مسافروں کیلئے اس وقت شدید پریشانی بنی جب نارووال چوک میں کنٹینر کھڑے کرکے گوجرانوالہ سے لاہور کی طرف جانے والی ٹریفک بند کردی حالانکہ نارووال چوک سے نارووال روڈ پر پانچ کلو میٹر فاصلہ پر لاہور سیالکوٹ موٹروے ہے پانچ گھنٹے قیامت خیز گرمی میں مسافر بچے بوڑھے اور خواتین پریشانی سے دو چار رہے اور حکومت کو کوستے رہے موٹروے پولیس کے مطابق مسافروں کو نقصان سے بچانے کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال یوٹرن اور نارووال چوک میں رکاوٹ پیدا کرنا پڑی۔