اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاک ایران سرحد پر 6 مارکیٹیں بنانے کا فیصلہ

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر 6 مارکیٹیں بنائی جائیں گی،ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ 6 ماہ میں ہوجائے گا، کن اشیا ء پر ٹیرف میں کمی ہوگی فیصلہ باہمی آمادگی سے ہوگا،ٹرکوں کو واہگہ کراس

کرنے کی اجازت دینے کی ڈیمانڈ بھی آتی ہے لیکن بھارت کے ساتھ سیاسی تعلقات ایسے نہیں کہ اجازت دی جائے، اگر بھارت کے ساتھ حالات معمول پر آئے تو پھر غور کیا جا سکتا ہے، حالات بہتری پر سارک تجارت سمیت دیگر معاملات پر بات ہوسکتی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پاک ایران تجارت بڑھے اور مقامی صنعتیں متاثر نہ ہوں، 3 ماہ میں ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کریں گے۔وفاقی وزیر تجارت نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر 6 بارڈر مارکیٹیں بنائی جائیں گی، ایک مارکیٹ کا افتتاح جلد ہوگا، باقی 5 کا بعد میں کریں گے۔نوید قمر نے کہا کہ باڑ لگانے سے یہ سلسلہ رک گیا تھا بحالی کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔قبل ازاں ایک تقریب کے دوران غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ پاک افغان تجارتی معاہدے میں ٹرک ڈرائیورز کو6 ماہ کا ویزہ ملے گا، دونوں ممالک ہی ٹرک ڈرائیورز کو 6، 6 ماہ کا ویزہ دیں گے اس سے سامان کی ترسیل میں آسانی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ بھی معاہدہ کرنے جا رہا ہے، ازبکستان سے بھی ٹرک ڈرائیورز کیلئے 6 ماہ کے ویزے کا معاہدہ ہوگا، ٹرک نہ صرف افغانستان بلکہ ازبکستان بھی آجا سکیں گے۔انہوںنے کہا کہ ٹرکوں کو واہگہ کراس کرنے کی اجازت دینے کی ڈیمانڈ بھی آتی ہے لیکن بھارت کے ساتھ سیاسی تعلقات ایسے نہیں کہ اجازت دی جائے، اگر بھارت کے ساتھ حالات معمول پر آئے تو پھر غور کیا جا سکتا ہے، حالات بہتری پر سارک تجارت سمیت دیگر معاملات پر بات ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…