اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں عمران کو گرفتار کر سکتی ہے، تیسرے اور آخری نوٹس ملنے کے بعد پی ٹی آئی سربراہ تفتیش کاروں کے سامنے پیش نہ ہوئے تو گرفتار کرلئے جائینگے۔روزنامہ جنگ میں شکیل انجم کی خبر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی

تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے یا ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس سے متعلق نوٹسز کا جواب نہ دینے پر انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایجنسی پارٹی فنڈز اور اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے عمران کو گرفتار کرنے کے لیے عدالت سے اجازت لے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سربراہ کی گرفتاری کا حتمی فیصلہ تین نوٹس جاری کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ایف آئی اے نے جمعہ کو عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ عمران کو پہلا نوٹس گزشتہ بدھ کو موصول ہوا تھا لیکن انہوں نے پارٹی فنڈز اور اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگالیا گیاہے جن کا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور ایف بی آر کو جمع کرائی گئی رپورٹس میں ذکر نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کمپنیاں امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور بیلجیم میں کام کر رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ان کی آڈٹ رپورٹس اکٹھی کر لی ہیں۔ذرائع نے کہا کہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے پی ٹی آئی کے سربراہ سے متعدد بار بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا لیکن عمران نے اپنے قانونی وکیل کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو ایف آئی اے کو جوابدہ ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی معلومات فراہم کرنے پر مجبور کر سکتاہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…