اسلام آباد (این این آئی) رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں۔اپنے بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ قطع نظر اس سے کہ آپ اس سے کتنا اختلاف یا نا پسند کرتے ہیں، کسی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ شہباز حکومت ملوث ہے یا ایسی بربریت کو روکنے میں بے بس! یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہے۔ہمیں شرم آنی چاہیے۔