شہباز شریف کو پکڑ دھکڑ کی بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے، غربت ختم ہو گی تو ملک ترقی کرے گا، چوہدری شجاعت حسین

18  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہمیں سیاست کا نہیں معیشت کا سوچنا چاہیے، مہنگائی اور غربت ختم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا، شہباز شریف ملک کو درست سمت میں لے کر

آگے لے کر چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد اراکین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء چوہدری شافع حسین، مسز فرخ خان،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، طارق حسن، مصطفی ملک، راجہ حامد نواز اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے، اجلاس کے بعد اراکین کی خواہش پر پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے اراکین مجلس عاملہ سے خصوصی ملاقات کی اور انکی جانب ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت ملک میں معیشت کی بحالی سب کا پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے، غربت اور مہنگائی کے خاتمے سے ہی عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف معیشت کو درست سمت میں لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں پکڑ دھکڑ کی بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے، معیشت بحال ہو گی تو ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا، میں پارٹی کو ہدایت کروں گا کہ وہ ہر اس اجلاس میں شرکت کریں جن میں ملک کے مسائل کے حل کی طرف اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات سوچے جاتے ہوں، مسلم لیگ کے سینئر رہنما چوہدری شافع حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشکل حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والوں کی ہمیشہ قدر کریں گے،

مشکل وقت میں ہی مخلص لوگوں کا پتہ چلتا ہے، چوہدری شجاعت حسین کو اللہ تعالی نے بے پناہ عزت سے نوازا ہوا ہے،،انہوں نے ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی نصیحت کی، لاہور میں انکے بارے میں جو بے ہودہ باتیں کی گئیں انکی کوئی حیثیت نہیں، وفاقی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہمیں وزارتوں اور حکومتوں کی کوئی پرواہ نہیں، زبان، وعدے اور دعائے خیر ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے 13

جماعتوں سے ہم نے وعدہ کیا تھا اور اللہ کی توفیق سے اس کو نبھایا، میں سمجھتا ہوں وزیر اعظم ملکی معیشت کی بحالی اور غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ییں، ڈالر، مہنگائی میں مزید کمی آپکو نظر آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ گوادر ائرپورٹ جو چینی حکومت کی گرانٹ سے ڈیڑھ سال قبل مکمل ہونا تھا اب اگلے سال جولائی میں جاکر آپریشنل ہو گا، اسکی تکمیل میں روڑے اٹکائے گئے، ان کو نوٹس بھیجے

گئے، اسی طرح ایک ترک کمپنی جو انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہی تھی انہیں پریشان کیا گیا، اور انہیں تین سال ٹیرف نہیں دیا گیا، حکومت سولر انرجی پر ستمبر میں جامع پالیسی لے کر آ رہی ہے جس سے بجلی اور انرجی سیکٹر کے مسائل کم ہوں گے،چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پچھلی حکومت میں بیرونی سرمایہ کاری اور سی پیک کو جان بوجھ کر یا کسی سازش کے تحت تاخیر کا شکار کیا گیا،

اس حکومت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا اور جلد قوم کو حقیقی تبدیلی دکھائی دے گی،قبل ازیں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مسلم لیگ کے سنیٹر راہنماء طارق حسن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی امور پر طویل مشاورت کی گئی اور چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کی متعدد قراردادیں منظور کی گئیں اجلاس میں لسبیلہ میں ہیلی

کاپٹر حادثہ کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، جبکہ متاثرین سیلاب سے دلی ہمدردی اور حکومتی سطح سے انکی بھرہور امداد کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق حسن نے کہا کہ پوری پارٹی چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں متحد ہے ہم انکا ویڑن اور مشن لے کر آگے بڑھیں گے، اور انکے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرینگے، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا کہ

چوہدری شجاعت حسین سیاست میں وضع داری اور مفاہمت کی علامت ہیں ملک کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوا انہوں نے اہم کردار ادا کیا، ہمیں انکی قیادت پر فخر ہے، مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء غلام مصطفی ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر سے کراچی تک پارٹی چوہدری شجاعت حسین کی پشت پر کھڑی ہے انہوں نے ہر ورکر کو اپنے بچوں کی طرح عزت دی، اور پارٹی کو ہمیشہ اپنا خاندان سمجھا، ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے شخص کی ٹیم کا حصہ ہیں جن پر پورے ملک کے سیاسی زعماء اور ادارے اعتبار اور اعتماد کرتے ہیں، پارٹی کی ملک بھر تنظیم نو کریں گے، مسلم لیگی رہنماؤں نے متعدد قراردایں پیش کیں جنہیں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…