جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان پرویز الٰہی کو ایک چپڑاسی جتنی اوقات نہیں دے رہے، عظمیٰ بخاری

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنہوںنے انقلاب لانا اورٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ جیل میں بیمار ہوگئے،شہباز گل نے وکیلوں کودھمکی دی سب کو ساتھ لے کر جائوں گا تو ان کی دوڑیں لگ گئیں،لیڈر کہتا ہے

شہباز گل پر جیل میں تشدد ہوا جبکہ ان کا وزیر داخلہ کہتا ہے جیل میں تشدد نہیں ہو،محکمہ بہبود آبادی کی وزارت والا وزیر داخلہ بن گیا ہے، یہ مزاحیہ ٹوئٹس کرکے ڈراتے ہیں، کرنل (ر)ہاشم ڈوگر صاحب کی نظر میںبدمعاشی اس کو کہتے ہیںجواداروں کو بدتمیزی سے کنٹرول کرنے کی کوشش کرے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آدھے پی ٹی آئی والے کہتے شہباز گل ٹھیک ہے آدھے غلط کہتے ہیں،شہباز گل کوجو کھانسی کی شکایت ہے وہ اب ٹھیک ہو گئی ہے،شہباز گل کی بیماری کا مذاق و تماشا نہیں بنائوں گی۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے جیل میں عرصہ گزارا ،شہباز سے حمزہ شہباز تک نے جیل کاٹی لیکن کوئی نہیں رویا، انہیںڈر ہے شہباز گل لسبیلہ کی مہم سمیت راز کھول دے گا،عمران خان کو شہباز گل کی نہیں اپنی فکر ہے،شہباز گل منہ سے راز خود بتائیں گے تو مزا آئے گا،شہباز گل وفاقی حکومت کا قیدی ہے اس کو اڈیالہ منتقل کیاگیا لیکن ظل الٰہی نے نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ضد کی۔عمران خان تیزی سے کارندے فٹ کررہے ہیں جہاں زمینیں ہیں وہاں سے ہیرو ںاور بشری بیگم یاد آتی ہوں گی۔ ایل ڈی اے میں پوسٹنگ کے لئے پرویز الٰہی پر دبائو ڈالا جارہا ہے ،گوگی ،پنکی کا ادھورا مشن پرویز الٰہی کرے گا ،جو مشن رہ گئے ہیںوہاں کارندے گینک کو فٹ کیاجارہاہے کہ

مزید پیسے کما کر عمران کو دینے ہیں۔عمران خان کے پاس کیا اختیارات ہیں کہ وہ ڈکٹیشن دیںوہ تو خود مطلوب ہے ،کہتا ہے کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویز الٰہی کو چپڑاسی سے زیادہ حیثیت نہیں دے رہے ، بیشک جوڈیشل وزیر اعلیٰ ہیںلیکن جھاڑ تو نہ پلائیںیہ افسوسناک طرز عمل ہے۔انہوںنے کہا کہ پارٹی سطح پر نواز شریف سے مشاورت کرتے ہیں،مفتاح صاحب کی بات پر اعتماد ہے حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے وہ ابھی نہیں آ رہے۔ انہوںنے کہا کہ شہبازشریف نے قائد حزب اختلاف سے وزیراعظم بننے تک میثاق معیشت کی بات کی اب عمران خان کے گھر جاکر تو بات نہیں کر سکتے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…