شہباز گل کو دیکھنے گیا تو پیچھے سے سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار افراد رات 2بجے میرے گھر پہنچ گئے ، مراد سعید

18  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو دیکھنے کے لیے پمز ہسپتال گیا تو سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار افراد رات 2 بجے میرے گھر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مراد سعید

نے دعویٰ کیا کہ جس وقت میں شہباز گل سے ملنے کے لیے پمز اسلام آباد میں موجود تھا، سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار موٹر سائیکل سوار رات دو بجے میرےگھر کے گیٹ پر آئے۔مراد سعید نے مزید لکھا کہ اطلاع ملنے پر قریبی دوستوں سے رابطہ کیا جن کے پہنچنے پر اسلحہ بردار افراد وہاں سے روانہ ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ جب ان کا پیچھا کیا گیا تو ہاتھ میں موجود اسلحے کے باوجود پولیس چوکی پر انہیں بغیر روکے ریڈ زون میں داخل ہونے دیا گیا، ناصرف یہ بلکہ یہ وزیراعظم ہاؤس اور ڈپلومیٹک انکلیو کے پہلو سے ہوتے ہوئے آگے نکل گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالتی حکم پر شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…