جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا روز ویلٹ ہوٹل ، پی آئی اے میں 51فیصد حصص اور اسلام آباد ائیرپورٹ کا انتظام قطر کو دینے کا فیصلہ

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا  ہےکہ حکومت نے قطر کو روزویلٹ ہوٹل نیویارک اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں 51 فیصد حصص پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے

یہ فیصلہ اگلے ہفتے 22 سے 23 اگست تک متوقع اپنے دورہ قطر کی تیاریوں کے لیے بلائے گئے اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام قطر کو دینے کے ساتھ ساتھ ایئر اور کارگو کے کاروبار کی بھی پیشکش کی جائے، اجلاس کے شرکاء نے تجویز پیش کی کہ پاکستان کو اوپن اسکائی پالیسی کے تحت قطر کو مزید پروازیں بھی پیش کرنی چاہئیں تاکہ بولی کو پرکشش بنایا جا سکے، ان اثاثوں کی فروخت کو تیزی سے ٹریک کرنے کے لیے وفاقی کابینہ نے پہلے ہی ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے قطری حکومت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 1 بلین ڈالر کا فوڈ اینڈ لائیو سٹاک سکیورٹی فنڈ قائم کرنے کی درخواست  کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد یہاں اشیاء کی پیداوار اور پھر انہیں قطر برآمد کرنا ہے، قطر پاکستان میں زرعی مقاصد کے لیے زمین خریدنے کا خواہشمند تھا لیکن صوبائی قوانین براہ راست ملکیت میں رکاوٹ ہیں تاہم اب سرمایہ کاری کے کچھ ممکنہ شعبوں میں سبزیوں، پھلوں کی پیداوار اور میٹ پروسیسنگ پلانٹس لگانا شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…