پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی سخت نگرانی کے باوجود پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام نے پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فورسزکی بھاری تعداد میں تعیناتی، ڈرونز اور سی سی

ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں کے کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے۔کے ایم ایس نے بتایا کہ کشمیری عوام نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔رپورٹ کے مطابق سرینگر میں شہریوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے انتقامی کارروائی کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کے یوم آزادی پر اپنی خوشی کا اظہار کیلئے پٹاخے پھوڑے اور سبز اور سفید رنگ کے غبارے ہوا میں چھوڑے۔کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے بارہمولہ اور بڈگام کے علاقوں میں بھارتی پرچم نذرآتش کردیے جو بھارتی حکام نے انہیں زبردستی دیے تھے۔کے ایم ایس کے مطابق کشمیری پیر کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک میں امن اور خوشحالی کیلئے دعا کی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…